آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق محترمہ فاطمہ جناح کی پیدائش جناح خاندان میں 30 جولائی 1893ء کو ہوئی۔محترمہ فاطمہ جناح کو مادر ملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے جانا جاتا ہے۔وہ نہایت ہی تجربہ کار اور قابل احترام خاتون تھیں۔وہ ہمیشہ اپنے بھائی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ چلی۔ ان کو پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی چھوٹی بہن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔محترمہ فاطمہ جناح کی ایک نامکمل کتاب ہے جس کو وہ پورا نہ کرسکی اور اس کا نام ’میرا بھائی‘ ہے جو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح عمری پر لکھی جارہی تھی۔فاطمہ جناح کی وفات 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں ہوئی۔فاطمہ جناح کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار میں دفن کیا گیا ہے۔