اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مالی سال 25۔2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ۔
تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے ۔
منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔
نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی ۔
کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا ۔