Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ پہلے مرحلے میں برطانوی ہم منصب اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹی کن سٹی  بھی جائیں گے۔ برطانیہ میں محسن نقوی کی اپنے برطانوی ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ روم میں اطالوی ہم منصب سے بھی ملیں گے جبکہ ویٹی کن سٹی میں ان کی  پوپ فرانسس سے ملاقات ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.