توانائی کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری نے وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر منصوبے پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، سولر پینلز کی کراچی سے ترسیل اور مقامی آبادی کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے سولر پینلز کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قرعہ اندازی کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے جس میں تمام درخواست گزاروں کو مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت، دیانت داری اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اویس احمد لغاری نے ہدایت کی کہ عوامی اعتماد یقینی بنانے کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد میڈیا اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام کی گنجائش باقی نہ رہے۔
منگل, اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز
- کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
- سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

