Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    • روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث
    • تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف
    • محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟
    • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والے کیوں نہیں؟ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد
    • سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025Updated:جون 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں ایک غیر معمولی اور اہم پیشرفت سامنے آرہی ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات کیبنٹ روم میں دوپہر کے کھانے پر ہوگی، جس میں میڈیا کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ میڈیا سے گفتگو یا سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تفصیلات شیئر کریں۔

    ایک اعلیٰ سیکیورٹی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ ملاقات ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر 1 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکن پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا ذکر خاص طور پر کیا تھا۔

    فیلڈ مارشل نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں کئی اہم واقعات رونما ہوں گے، اور آج کی یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو ایسے وقت ہو رہی ہے جب صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر اپنا کینیڈا کا دورہ مختصر کر کے امریکا واپس لوٹے ہیں، اور وہاں ان کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔

    یہ ملاقات اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت رکھتی ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کی یہ پاکستان کی کسی اعلیٰ ترین شخصیت سے پہلی ملاقات ہے۔

    پاکستان نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالیں گے۔

    اس سے قبل سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی امریکہ کا دورہ کر چکا ہے، جس میں امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، اور اس وقت بھی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ "پاکستان کا ایک اہم وفد امریکہ آ رہا ہے”۔

    گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکہ یوکرین سے 400 سے 500 ارب ڈالر مالیت کی معدنی دھاتوں کے معاہدے کرنا چاہتا ہے، جب کہ پاکستان کے پاس ایک کھرب ڈالر سے زائد کے قدرتی ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے تو ہر سال 10 سے 15 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اور یہ عمل آئندہ 100 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

    پاکستان کی خواہش ہے کہ معدنیات کی پروسیسنگ ملک کے اندر ہو، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد پاکستان اور امریکن کرپٹو کونسل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگا، جس کے تحت کرپٹو مائننگ میں پاکستان بھی کردار ادا کرے گا۔ علاوہ ازیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    Next Article کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    Web Desk

    Related Posts

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.