Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
    اہم خبریں جولائی 25, 2025

    فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

    Facebook Twitter Email
    Field Marshal meets with China's political and military leadership, reaffirms shared commitment to regional stability
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو دورۂ چین کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل کی اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دفاعی و سٹریٹیجک مشاورت بھی کی گئی، اس موقع پر علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا اہم سرکاری دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتِ حال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    اس موقع پر فریقین نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

    عسکری سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے جنرل ژانگ یوشیا (وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن)، جنرل چن ہوئی (سیاسی کمشنر، پی ایل اے آرمی) اور لیفٹیننٹ جنرل کائی زائی جن (چیف آف اسٹاف، پی ایل اے آرمی) سے اہم بات چیت کی ۔

    پی ایل اے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان دیرینہ اور مستحکم تعلقات کی علامت تھا ۔

    ان ملاقاتوں میں دفاعی و سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششوں، دوطرفہ مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقاتوں میں ہائبرڈ خطرات اور سرحد پار چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

    چینی عسکری قیادت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جب کہ آرمی چیف نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمدرضوان ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.