اسلام آباد: پی ٹی آئی کا سنگجانی کے مقام پر جلسہ میں انتظامیہ کی جانب سے این او سی کی خلاف کا معاملہ ،پولیس کا کہنا ہےکہ جلسے کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔
وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے قریب 26 نمبر چونگی پر جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جلسے کے شرکا نےپتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جھڑپ کےدوران ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
منگل, جولائی 29, 2025
بریکنگ نیوز
- اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
- گلگت بلتستان: دو جرمن خواتین کوہ پیما لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آکر زخمی
- وفاقی حکومت کی جانب سے فلسطین کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان
- بھارت کو شکست دیکر دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
- پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
- 9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار
- خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی
- مسجد ضرار سے باجوڑ تک