پشاور کے علاقے ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ ریگی گاؤں رُکی زائی میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آیا ہوا یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول ایف سی میں ملازم تھا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں تین راہگیر ذکریا،سلیمان اور عارف بھی شامل ہیں ،جھگڑا پلاٹ کے تنازعہ پر ہوا ہے، دونوں فریق آپس میں چچا زاد ہیں ۔

