وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور اب کے افغان ہم منصب امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے افغانستان مین زلزلہ سے متاثرہ علاقو میں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے پاکستان تیار ہے ۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا اور متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے افغانستان کےمتاثرہ خاندانوں کے لیےدعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکے لیے تیار ہے ۔