قصور: گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں شریک افراد سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو تمام دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج پاکستان اور اس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گارہی ہے اور آج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔ شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اور پنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کے اندر پایا جانے والا نیا ولولہ اور جذبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج آج بھی ایک پیج پر متحد ہیں اور ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

