Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کی ٹرافی جیت لی ،حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست
    خاص خبریں مئی 3, 2026

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کی ٹرافی جیت لی ،حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست

    Facebook Twitter Email
    Peshawar Zalmi become new PSL champions after defeating Hyderabad
    پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی جیت لی، پشاور زلمی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، حیدر آباد کے 130 رنز کا ہدف پشاور نے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب سب سے زیادہ 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر  رہے، کپتان مارنوس لبوشین 20 اور معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے،حسان خان 12 ، عرفان نیازی اور کوسال پریرا نے ایک ایک رن بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے ۔

    پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4  وکٹیں حاصل کیں،ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا ۔

    130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدائی وکٹیں جلد گریں، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حارث نے 6 اور کوسال مینڈس نے 9 رنز بنائے، بریسویل بھی 4 رنز بناسکے ۔

     زلمی کی ٹیم دباو میں آنے کے بعد  ایرون ہارڈی نے بولنگ کے بعد شاندار بیٹنگ بھی کی اور 56 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو  فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر  حاصل کرلیا، حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    پشاور زلمی کے ایرون ہارڈی شاندار آل راونڈ کارکردگی پر میچ  اور پشاور ہی کے سفیان مقیم کو شاندار بولنگ پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    قذافی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل  رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں  عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف بھی سٹیڈیم آئے تھے جہاں انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشکست کے بعد بھارت اب افغانستان کے ذریعے پراکسی وارکر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
    Next Article خیبر پختونخوا: وسائل سے مالا مال مگر معاشی حقوق پامال, تحریر: قریش خٹک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.