Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گنڈاپور کی وفاق کو وارننگ: این ایف سی نہ ملا تو عوام کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے”
    اہم خبریں

    گنڈاپور کی وفاق کو وارننگ: این ایف سی نہ ملا تو عوام کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے”

    اپریل 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو سخت پیغام دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر اس مہینے این ایف سی ایوارڈ کے تحت طے شدہ رقوم نہ ملیں تو خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ دہشتگردی کے حالات کا حل ہمارے پاس ہے۔ ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی تھی لیکن پھر حکومت گرا دی گئی۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے پر تحفظات ہیں۔

    علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی، جس کے بعد ریاستی اداروں نے تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب سرحدی علاقوں کی صحیح معلومات نہ ہوں تو جنگ کیسے لڑی جائے؟ ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے اور عوام کو تحفظ دیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ عوام، فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، جیسے کرک میں واقعے کے بعد ہوا۔ ہم کپیسٹی بلڈنگ کر رہے ہیں اور اچھے نتائج آ رہے ہیں۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ جس بات چیت پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے، اس پر عمل کیا جائے۔ کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، پورے خطے میں امن ممکن نہیں۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ لوگ ہتھیار کیوں اٹھاتے ہیں۔ دل جیتے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔

    افغان مہاجرین کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔ ہم اپنی روایات کے مطابق عزت کے ساتھ واپسی چاہتے ہیں۔ جو جانا چاہتے ہیں، انہیں سہولیات دیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے این ایف سی ایوارڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں اجلاس کا وعدہ ہوا تھا، لیکن صدرمملکت کورونا کا شکار ہو گئے۔ ہم ان کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور امید ہے وہ اجلاس بلائیں گے۔ بصورت دیگر ہم تمام اداروں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔ ہمیں لاوارث نہ سمجھا جائے۔

    آخر میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، صرف مذاکرات کی بات ہے۔ ملاقات انہوں نے کی، مگر تردید کوئی اور کر رہا ہے۔ وہ ہر فورم پر بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleضلع کیچ میں دو دہشت گرد ہلاک
    Next Article نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کر دیا
    Web Desk

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.