گلگت بلتستان میں سیلاب تباہ کاریاں جاری ، ہنزہ شیشپر گلیشئر پھر بپھر گیا ، سڑکیں ،فصلیں اور زمینیں بہہ گئی، ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شیشپر نالہ سے پانی کے بہاو میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر،درخت بہہ گئے ۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر، شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند، شاہراہ قراقرم کےکٹاو کی وجہ سے شاہراہ پر ہنزہ کے لئے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک متبادل نگر کے روڈ سے گزاری جارہی ہے،حکومت نے سڑکوں کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔
ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ زمینی اور دریائی کٹاؤ سے نصف درجن سے زائد گاڑیاں بال بال بچ گئی،گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں ۔