Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مذاکرات کا پہلا دور ختم، جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان رہا کرنے کا اعلان
    خاص خبریں جولائی 28, 2024

    مذاکرات کا پہلا دور ختم، جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان رہا کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Govt and JI dialogue 1st phase
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی(ارشد اقبال)حکومت اور جماعت اسلامی کی  مذاکراتی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کمشنر ہاؤس میں مذاکرات  کا پہلا دور ہوا۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کی ۔کمیٹی  کے دیگر اراکین میں  امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری  شامل تھے۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی حکومتی وفد کے ہمراہ تھے۔

    جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی  نائب امیر لیاقت بلوچ  نے کی ۔

    مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ احتجاجی دھرنے پر حکومت نے خود رابطہ کیا، حکومتی کمیٹی دھرنے میں آئی  اور مذاکرات کی دعوت دی، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا ہے، آئی پی پیز کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہے، آئی پی پیز جیسا ناسور پوری قوم کےلیے موت کا پروانہ ہے، سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے عوام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ حکومت نے کہا ہے کل ہی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے گی۔مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا،  جبکہ دھرنا اور احتجاج بھی  جاری رہے گا۔

    دوسری جانب حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا اعلان کیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا  کہ جماعت اسلامی  نے دس مطالبات کی فہرست ہمارے سامنے رکھی ہے، جس میں سے زیادہ مطالبات بجلی سے متعلق ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کی باتوں سے ہم متفق ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ  عوام کے ریلیف کے لیے کام کیا جائے اور دن رات کام ہورہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کے 35 ارکان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  نجکاری سے، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن اور معاشی اصلاحات سے مالیاتی گنجائش پیدا ہوگی اورعوام  تک ریلیف  منتقل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی  تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ ان حالات کو بہتر کرنے میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی  تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر پانی وبجلی، سیکریٹری  توانائی، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے نمائندے کو شامل کیا گیا  ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ کل اگلے دور کا آغاز ہو جائے اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ ہماری ٹیکنیکل کمیٹی کل جماعت اسلامی کے ساتھ  بات چیت کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ ملک کو چلایا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجماعتِ اسلامی کے دھرنے کا چوتھا دن،مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
    Next Article جسٹس (ر)طارق مسعود اورجسٹس(ر)مظہر عالم نے ایڈہاک جج کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.