گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ہے اور اس دوران ضلع کرم کے زخمی ڈی سی جاوید اللہ محسود کی عیادت کی ۔
گورنر خیبر پختونخوا نے بگن فائرنگ کے دوران زخمی دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔
گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ہدایات بھی دیں ۔
گورنر نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پرم گورنر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے ۔