Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گورنرخیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دھمکی
    خاص خبریں مئی 7, 2024

    گورنرخیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دھمکی

    Facebook Twitter Email
    Governor Khyber Pakhtunkhwa threatened Chief Minister Ali Amin Gandapur
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کا بیان دیتے ہیں تو اس پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پہلی بار کراچی پہنچے تو بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں قانون کی پاسداری کی بات کی۔گورنر فیصل کریم کے مطابق ہر شہری پاکستان میں آزاد ہے اور کوئی بھی کسی کو کہیں آنے جانے سے نہیں روک سکتا، تاہم ملک میں آئین اور قانون موجود ہے۔ اگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کرنے کا بیان دیتے ہیں تو پھر قانون بھی اس پرحرکت میں آئے گا۔

    ان کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو ختم کیا جائے۔علی امین گنڈاپور سے درخواست کروں گا کہ وہ آئین کو پڑھ لیں۔ انہوں نے بانمی نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا ہےاور وہ کچھ چیزیں بھی چھپانا چاہتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں۔ جب چھوٹے بندے کوبڑی پوسٹ پر بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔اپنی نالائقی اور کوتاہی کو چھپانے کے لیے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ اس لئےہم نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور پوری کوشش کریں گئے کہ نفرت کے بجائے محبت کو باٹیں۔

    گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں جبکہ ساتھ ہی صوبے کی گورننس بھی زیادہ بہتر نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے ضلع  میں ہی نہیں جا سکتے تو صوبے میں امن و امان کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس لئےان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے شہدا کو انصاف دلوائیں۔فیصل کریم نے کہا ہےکہ کوشش ہوگی کہ صوبے بھر میں وفاق کا وکیل بنوں اور صوبے ومرکز میں پل کا کردار ادا کروں کیونکہ ان دوریوں سے مشکلات عوام کو ہوں گی۔

    ان کے مطابق دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سپورٹ کریں گے جبکہ کے پی کے بقایاجات کیلیے ہر فورم پر مقدمہ بھی لڑیں گے۔ ایسی کوئی کوشش نہیں کروں گا کہ صوبے اور مرکزمیں ہمارا کیس کمزور ہو۔مزید فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کے لیڈر کے پاس میں خود چل کر جاؤں گا اور مولانا فضل الرحمان سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی گورنر ہاؤس تشریف لائیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفرانس نےدنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
    Next Article بھارت کی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار
    Mahnoor

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.