بنوں کے علاقے سورانی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی اور دو دیگر افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین عامر اور ان کے ساتھی کو بیٹھک میں جبکہ تیسرے فرد کو گاڑی میں نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

