Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ
    • عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا
    • خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
    • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیل کے بغیر ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی
    • ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ
    • بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید
    • افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پاکستان کی افغان پالیسی میں انقلابی تبدیلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہرنائی: دہشتگردوں سے جھڑپ میں میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک
    اہم خبریں

    ہرنائی: دہشتگردوں سے جھڑپ میں میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    نومبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Harnai: Major and Havaldar martyred in clash with terrorists, 3 terrorists were also killed
    معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  14 نومبر کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  اطلاع پرفوری طور پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  سیکیورٹی فورسزنے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی فورسز کی اگلی گاڑی پر پھٹ گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں فرنٹ لائن پر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد  نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر اپنی جان قربان کر دی اور شہادت کا رتبہ پایا۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے 28 سالہ میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، جنہوں نے 8 سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر محمد حسیب شہید  کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

    شہید 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے ہے اور انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارنور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 3بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

      مزید بتایا گیا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں،رقم تنازعہ پر کراس فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
    Next Article آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ

    مئی 14, 2025

    عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا

    مئی 14, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان

    مئی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ

    مئی 14, 2025

    عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا

    مئی 14, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان

    مئی 14, 2025

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیل کے بغیر ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025

    ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ

    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.