پشاور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔
مراسلے کے مطابق شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو جاری الرٹ کے مطابق گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان، اس دوران کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں ۔
پی ڈی ایم ے نے کہا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے ۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے،ہیلتھ /میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت بھی جاری ۔
۔مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے، تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیے ۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں ۔
دوسری جانب ریسکیو کی طرف سے بھی خیبرپختونخوا میں ممکنہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، عوام پانی سمیت مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔