مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کے مطابق کرغستان میں پھنسے ہوئے طلباء وطالبات کو صیح سلامت واپس لانے کے لیے بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ کا عمل جاری کردیا گیا ہے۔خصوصی طیارہ بہت جلد پشاور ائیرپورٹ کے لئے اڑان بھرے گا۔
ان کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور خود تمام انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کرغستان میں فوکل پرسن بھی مقرر کر دے گئے ہیں۔ جو پھنسے ہوئے افراد کے ساتھ رابطے میں ریے گئے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق کرغزستان سے تمام مسافروں کو پشاور ائیرپورٹ پر پہنچا دیا جائیگا۔ پہلی خصوصی پرواز میں 300 مسافروں کو لائے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے افراد مختص کئے گئے گوگل فارم پر بحفاظت واپسی کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی ان کیلئے واٹس اپ نمبر 03433333049 اور 03440955550 بھی دیئے گئے ہیں۔ ان پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔