Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
    • ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک
    • سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال
    • باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی
    • سانحہ سوات، ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود استعمال نہ کرنے کی رپورٹ طلب
    • خیبرپختونخوا میں 6 ماه کے دوران دہشتگردی میں 271 افراد شہید، 589 زخمی ہوئے، رپورٹ
    • ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، اسکے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ریگولیٹری فورس کے قیام کا فیصلہ کتنا ضروری ہے؟
    اہم خبریں

    ریگولیٹری فورس کے قیام کا فیصلہ کتنا ضروری ہے؟

    جنوری 24, 2025Updated:جنوری 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    How important is the decision to establish a regulatory force
    صوبائی حکومت کے پاس پہلے سے ہی پولیس فورس او رسی ٹی ڈی کیلئے فنڈ موجود نہیں .
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد( ارشد اقبال) خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا اس کیلئے صوبائی اسمبلی میں بل بھی باقاعدہ طور پر پیش کیا گیا ،بل  میں کہا گیا ہے کہ فورس ریگولیٹری قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیارکی جائےگی۔بل کے مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس سٹیشن اورعلیحدہ وردی ہوگی اور فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پرکنٹرول، کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ، تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی ۔

    صوبائی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے مسودے کے مطابق  ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا اور ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی، ریگولیٹری فورس کیلئے نئی بھرتیاں  کی جائیں گی ، ممکنہ طورپر اس فورس کیلئے پولیس اور لیویز سے بھی اہلکار منتخب کئے جائیں گے ۔

    خیبرپختونخوا کے مسائل دیکھ کر یقیناَ َ نئی فورس  کا قیام ایک مناسب فیصلہ ہو سکتا ہے لیکن صوبے کی معاشی حالت بالکل بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتی، صوبائی حکومت دعوے کرتی ہے کہ صوبائی خزانہ بھرا ہوا ہے اور ان کو معاشی مشکلات کا سامنا بالکل بھی نہیں ہے ۔اگر صوبائی حکومت کی بات  کو بالکل سچ تسلیم کربھی لیا لیا جائے تب بھی نئی فورس کے قیام کی بالکل ضرورت نہ تھی بلکہ اگر اس کے بجائے موجود پولیس فورس کو مضبوط کیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا ۔

    کہا جا رہا ہے کہ ریگولیٹری فورس میں  پولیس او ر لیویز سے بھی اہلکار   بھرتی کئے جائیں گے یہاں بھی موجودہ فورس ہی کمزور ہوگی ، یعنی آسانی کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ ایک نئی فورس کے قیام کیلئے صوبے میں سالوں سے موجود اور دہشتگردی کے خلاف اپنی ہزاروں جانوں کی قربانیاں دینے والی فورس کو کمزور کیا جائے گا ، شائد یہ پولیس اور لیویز اہلکاروں کو کسی صورت قبول نہیں ہوگا ۔

    ریگولیٹری فورس کیلئے  ضلعی سطح پر نئے تھانوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، اس فیصلے کی ستائش بھی  کسی صورت ممکن نہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام اضلاع میں نئی فورس کیلئے تھانوں کے قیام سے پرانے یعنی پولیس کے تھانوں   کی حفاظت کیلئے جاری تعمیری  کام بھی رک جائے گا ، اور کہا جائے گا کہ ریگولیٹری فورس کا کام زیادہ ضروری اور اہم ہے اس کے بعد پولیس فورس کو دیکھا جائے گا ۔

    سب سے اہم مسئلہ فنڈز کا ہوگا ، اس نئی فورس کا ہیڈ آفس بھی پشاور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صوبائی حکومت کے پاس  پہلے سے ہی پولیس فورس او رسی ٹی ڈی کیلئے   فنڈ موجود نہیں  اور فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ سال  صوبے میں 2009 کے بعد دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے ہیں ۔

    نئی فورس کا قیام اچھی بات ہے لیکن اگر اس کے قیام سے پولیس اور لیویز فورس کی کاردگی متاثر ہوگی تو یہ فیصلہ پولیس فورس اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کر سکتا ہے اور اس کا ادراک خیبرپختونخوا کو ہونا چاہیے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا مشروط شرکت کا عندیہ
    Next Article تحریک انصاف کے جنید اکبر بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    جولائی 3, 2025

    ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال

    جولائی 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    جولائی 3, 2025

    ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال

    جولائی 3, 2025

    باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات، ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود استعمال نہ کرنے کی رپورٹ طلب

    جولائی 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.