سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور اور میانوالی سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت امجد، شیر، زوباب، طیب اور باز خان کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مختلف مقامات پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مزید برآں، محکمہ انسداد دہشت گردی نے گزشتہ ہفتے 980 کومبنگ آپریشن کیے،جس میں 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 32,662 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
اس سے قبل پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو گرفتار کیا تھا۔
ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عثمان اکرم گوندل کے مطابق القاعدہ کے ایک اہم کارندہ امین الحق کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔