Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
    • بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
    • بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مئی 9, 2025Updated:مئی 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔9 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If India wants Pakistan to attack, it will definitely fulfill its wish, said the spokesperson of Pakistan Army
    بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہید اور 62 زخمی ہوئے،پاک فضائیہ اور پاک نیوی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو اتنی ہی خواہش ہے کہ پاکستان اس پر حملہ کرے تو وہ بےفکر رہے ہم اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، اور اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دیں گے ۔

    پاکستان ایئر فورس کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے ۔

    اس موقع پر انہوں ںے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے پہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھادیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی فوج کا ڈرامہ قرار دیا ۔

    پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد مقدمہ درج: ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام واقعہ دو بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور دس منٹ بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی، انہوں ںے دس منٹ میں کیسے پتالگالیا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمولم ہیں، پلوامے واقعے سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعے کی پول کھول دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

    بھارت پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی کروارہا ہے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے، بھارت تو پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کو دہشت گردی کے لیے سپورٹ کرتا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونی کیشن کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام واقعے سے قبل جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت کے اندر دہشت گردی کے کیمپس موجود ہیں، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہا ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کی بے بنیاد جارحیت کو اب بند ہوجانا چاہیے، پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی اور کہا کہا تھا کہ کوئی تیسرا فریق جج بن جائے مگر پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت میں مقیم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت کئی ہزار مسافروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا، اس وقت 57 پروازیں فضا میں موجود تھیں، بھارت اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کررہا ہے اب تک 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ہم بھارت کی صرف ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے ۔

    کلبھوشن یادو کا کلپ دکھایا گیا: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیراعظم سمیت کئی بھارتی عہدیداروں کے کلپس دکھائے جو پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے تھے، اس کے بعد بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادو کا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا اعتراف کررہا ہے ۔

    اس موقع پر ہتھیار ڈال دینے والے دہشت گردوں کے سرغنہ کی گفتگو دکھائی گئی جو کہہ رہا ہے کہ بلوچوں کی ہلاکتوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے پس پردہ بھارت کا ہاتھ ہے ۔

    پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگرد بھیجے گئے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کا ایک مقصد پاکستان کے مغربی حصے میں سرگرم دہشت گردوں، فتنہ الخوارج کو اسپیس فراہم کرنا تھا جنہیں وہ خود اسپانسر کرتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیاں ان دہشت گردوں کے گرد روز بہ روز گھیرا تنگ کررہی ہیں، اور اس ( پہلگام واقعے ) کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ ہٹانا بھی تھا، اور ہم یہ جانتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، کیونکہ پہلگام حملے کے بعد 100 سے زیادہ دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوئے تھے جنہیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردی کرنے کے لیے بھیجا تھا، ان میں سے 71 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔

    ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے: ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6 ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا، بھارت میڈیا کہانیاں گھڑنے سے قبل سوچ لے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنا جدید ترین طیارہ گرنے پر مایوسی کا شکار ہے ہم اس کی مایوس جانتے ہیں، بھارتی حکام بھی لگتا ہے فلموں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کہتا ہے کہ مسعود اظہر کا بھائی نماز جنازہ پڑھا رہا ہے نماز جنازہ پڑھانے والے کا ویڈیو بیان آیا ہے کہ وہ حیران ہے اسے مسعود اظہر کا بھائی کیوں بنادیا ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پورے ملک سے بھارتی ڈرونز جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے بھارت چاہتا ہے کہ وہ کارروائی کرتے اور کوئی اس سے سوال بھی نہ کرے؟ جب بھی ڈرون آتے ہیں تو انہیں مانیٹر کرکے گرایا جاتا ہے، ہم نے بھارت کے بھیجے گئے ایک ایک ڈرون کو گرایا اور کوئی ایک بھی واپس نہ جاسکا ۔

    بھارتی حملوں میں اب تک کتنے پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے : ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ ہوتا ہے اور آپ (بھارت) کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے، آپ من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کرتے ہیں، اور اس کی بنیاد پر حملہ کرتے ہیں، انہوں نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کے متعدد مقامات پر حملے کیے، جس میں 33 افراد شہید ہوئے، جس میں 7 سویلین، 7 خواتین اور 5 بچے شامل تھے جبکہ 62 سویلین زخمی جبکہ 14 فوجی جوان زخمی ہوئے ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے، بھارتی میڈیا کو دیکھیں کہ وہ حملوں پر اس طرح جشن منا رہے ہیں، آپ 2 سال کے بچوں کو مار کر اسے قومی فتح قرار دے رہے ہیں؟

    انہوں نے شہید بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد رکھیں، بھارت نے معصوم بے گناہ بچوں کو شہید کیا ہے، انہوں نے مریدکے میں شہید مسجد اور قرآن کے نسخے دکھاتے ہوئے کہا کہ کونسا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے؟ کونسا جنیوا کنونشن اور یو این کنونشن اس کی اجازت دیتا ہے؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جنگی جہاز بڑی تعداد میں آئے، ہم نے 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 کو مار گرایا، اسی طرح بھارت نے لائن آف کنٹرول بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں خصوصی طور پر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی سائیڈ پر کشمیر میں رہائش پذیر ہی۔

    ’بھارت دہشتگردی کے واقعات سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے‘

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ پہلی بار ہے کہ بھارت نے ایسا کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے کے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا؟ نہیں اس کی ایک تاریخ ہے، سال 2000 میں چتی سنگ پورا واقعے کے حوالے سے لیفٹننٹ جنرل (ر) کے ایس گل کا بیان سنوایا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’انہوں نے پورا منصوبہ بنایا، تمام متعلقہ معلومات جمع کی، ان کی روٹین کیا ہے، کتنے مرد اور خواتین ہیں، ہتھیار کتنے ہیں، اور اچانک ایک رات کہا کہ سارے باہر چیکنگ کے لیے آؤ، ہم نے کہا تھا اس میں بھارتی فوج ملوث تھی، جبکہ بی جے پی کی حکومت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا چاہتی تھی ۔‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا ویڈیو بیان سنوانے کے بعد کہنا تھا کہ بھارت کی معصوم لوگوں کو مارنے کی تاریخ رہی ہے تاکہ سیاسی مقاصد حاصل کیے جاسکیں ۔

    انہوں نے 2019 میں پلوامہ واقعے پر اُس وقت کے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کا بیان سنوایا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس واقعے کو انتخابات کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے کہ یہ پاکستان نے کیا اور ہمارے جوان مارے گئے اور اب انہیں ہرائیں گے اور یہ حکومت کی چالو پالیسی تھی’ ۔

    بھارت کے 60 طیاروں میں 14 رافیل طیارے تھے: ۔

    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ وطن کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں فعال ہوگئی اور ردعمل دیا، بھارت کے تقریباً 60 طیارے آئے جن میں سے 14 رافیل طیارے تھے، ہم نے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ طیارے مار گرائے ۔

    ن کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے 42 جدید جنگی طیاروں نے فوری ردعمل دیا، اور ہماری حکمت عملی تھی اپنی اسٹرینتھ کے مطابق لڑیں، ہمارے پاس ایک پلان تھا، انہیں ایسا لگتا تھا کہ ان کے پاس رافیل ہے، ہم نے اسی کو ٹارگٹ کیا ۔

    اس موقع پر انہوں نے سکرین پر سلائیڈز کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی سے متعلق بتایا اور بھارتی پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مئی 9, 2025

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.