Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
    • باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار اور ایک بچی شہید، 7 افراد زخمی
    • پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا میں بند تمام سڑکیں فوری کھولنے کا حکم
    • شانگلہ:دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پولیس کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک
    • ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
    • بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا
    • پاکستان کی سری لنکن پولیس افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش
    • افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امام حسینؓ نے ظلم کےخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا،صدرمملکت، وزیراعظم کا پیغام
    اہم خبریں

    امام حسینؓ نے ظلم کےخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا،صدرمملکت، وزیراعظم کا پیغام

    جولائی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imam Hussain taught us to stand firm against oppression, the message of the President and Prime Minister
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم عاشور پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ کی میدان ِکربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیں باطل اورظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے اسلامی اقدار کے احیاء ، امتِ مسلمہ کے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی شہادت میں امت مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے۔

    آصف علی زرداری  نے کہا کہ امام نے شدید دباؤ ، مشکلات کے باوجود ظالم و جابر حکمران کے خلاف کلمہ ِحق بلند کیا،امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ، آزمائشوں میں ثابتِ قدم رہنے کا درس دیا، امام حسینؓ اور آپ کے بہادر ساتھی ظلم کے خلاف مزاحمت کی عظیم مثال ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور بے شمار فضائل اور تاریخی واقعات کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے، اس دن نواسہ رسولﷺ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا،  کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کردیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کیلئے ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ امام حسینؓ کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آج کا دن اس عزم کا اعادہ ہے کہ امت مسلمہ کو ہمیشہ حق و صداقت پر ڈٹے رہنا ہے۔

    وزیراعظم نے  کہا کہ فلسطین کے لوگ عظیم مقصد کےلیے بے پناہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں، فلسطینی قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اپنے حقوق اور آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطینیوں کی طرح مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی انتہائی جابر اور غاصب قوتوں کے مظالم سہہ رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleننگر ہار میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 40 افراد جاں بحق ، 350 سے زائد زخمی
    Next Article بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شہید اہلکار فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
    Mahnoor

    Related Posts

    باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار اور ایک بچی شہید، 7 افراد زخمی

    فروری 17, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا میں بند تمام سڑکیں فوری کھولنے کا حکم

    فروری 17, 2026

    بانی پی ٹی آئی نے جیل میں لیونگ کنڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    فروری 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    فروری 17, 2026

    باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار اور ایک بچی شہید، 7 افراد زخمی

    فروری 17, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا میں بند تمام سڑکیں فوری کھولنے کا حکم

    فروری 17, 2026

    شانگلہ:دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پولیس کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    فروری 16, 2026

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

    فروری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.