Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکے لیے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے: صدر مملکت
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل
    • امریکہ ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی
    • کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ
    • اظہار بوبی کا ڈرامہ سیریل "زنزیرونہ” پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول
    • ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری، پشاور کی عوام کا ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ
    • خیبر پختونخوا: سرحدی استحکام، اقتصادی امکانات ، گورنر کنڈی۔ تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے
    اہم خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے

    فروری 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Important decisions have been taken for the immediate eradication of terrorism in Khyber Pakhtunkhwa.
    غیر قانونی سم کارڈز، دھماکہ خیز مواد، اور بھتہ خوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کور ہیڈکوارٹر پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، قومی سلامتی کے مشیر ، اور کورکمانڈر پشاور کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔

    پشاور: اجلاس کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا ۔
    ⁠
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو فوری طور پرصوبائی پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کے زیر نگرانی ،ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا، بعد ازاں ، اس کامیاب ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بالخصوص خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔

    ان اضلاع میں شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی عسکری کاروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ایک خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرے گی ۔

    وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم اس خصوصی ذیلی کمیٹی میں منتخب عوامی نمائندگان،کور کمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور صوبائی حکام کے علاوہ وفاقی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ خصوصی ذیلی کمیٹی ان اضلاع میں، گورننس اور ترقی کے شعبوں میں منصوبوں کی نگرانی کے علاوہ مقامی آبادی کی مستقل آمدنی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرے گی، اس کے علاوہ یہ کمیٹی عارضی طور پر بے گھر افراد کے مسائل کے حل کے لئے مؤثر انتظامات بھی کرے گی۔

    وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان مؤثر رابطوں کے ذریعے دہشت گردی جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے اہم پالیسی امور پر مکمل ہم آہنگی اور یکساں مؤقف کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    نوجوانوں میں شدت پسندانہ سوچ کی روک تھام اور مثبت سوچ کے فروغ کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔

    اجلاس میں غیر قانونی سم کارڈز، دھماکہ خیز مواد، اور بھتہ خوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مرحلہ وار پروفائلنگ پر توجہ بھی دی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    Next Article ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکے لیے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے: صدر مملکت

    مارچ 2, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 2, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل

    مارچ 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکے لیے کسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے: صدر مملکت

    مارچ 2, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 2, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل

    مارچ 2, 2026

    امریکہ ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی

    مارچ 2, 2026

    کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ

    مارچ 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.