خصوصی عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی، مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
راولپنڈی: خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا سنائی گئی جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
تحریری فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور مجرمان کو فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد ہوا ہے اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید کی سزا ہو گی ۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی، مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

