Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
    • گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
    • پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا
    اہم خبریں دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    Facebook Twitter Email
    Judgment in more cases of May 9 attacks continues, 4 PTI Punjab leaders sentenced to 10, 10 years in prison
    سزا ان ملزمان پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات تھم نہ سکیں، لاہور کی  انسداد دہشت گردی  عدالت  نے کوٹ  لکھپت  جیل  میں 9  مئی کے مزید  2 مقدمات کا فیصلہ  سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید،  عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 10,10 سال قید کی سزا سنائی دی گئی ۔

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا ۔

    عدالت  نے تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 10،10سال قید کی سزا سنائی ۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق یہ سزا ان ملزمان پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی ۔

    عدالت نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 22 ملزمان کو بری کردیا جب کہ کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 5 ملزمان کو بری کیا گیا ۔

    تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد پولیس نے مقدمات کے چالان جمع کروارکھے ہیں، تھانہ گلبرگ کے چالان میں پولیس کی جانب سے 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔گلبرگ کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت 4 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے تھے ۔

    تھانہ نصیر آباد پولیس نے 36 ملزمان کا چالان عدالت پیش کیا تھا، اس مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری قرار دیےگئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
    Next Article وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.