Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
    • ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات
    • دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سال 2024 کے پہلے 10 ماہ میں خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا
    فیچرڈ

    سال 2024 کے پہلے 10 ماہ میں خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا

    دسمبر 17, 2024Updated:دسمبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In 10 months of this year, 1566 incidents of terrorism, 924 people died, 2121 injured, 341 terrorists were killed.
    خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 948 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 583 افراد جاں بحق اور 1375 زخمی ہوئے .
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور(زاہد عثمان) پاکستان میں سال 2024 کے پہلے دس مہینوں کے دوران دہشت گردی کے 1566 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 924 افراد جاں بحق اور 2121 زخمی ہوئے۔ اس دوران 12,801 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں 341 دہشت گرد مارے گئے ۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق ان واقعات میں 573 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1353 زخمی ہوئے جبکہ 351 شہری جاں بحق اور 768 زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

    اعداد و شمار کے مطابق اس فہرست میں خیبر پختونخوا سرفہرست ہے،گزشتہ دس ماہ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیل درجہ ذیل ہے !

    خیبر پختونخوا :

    خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 948 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 583 افراد جاں بحق اور 1375 زخمی ہوئے ،ان واقعات میں 437 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1059 زخمی ہوئے اس دوران  146 شہری جاں بحق اور 316 زخمی ہوئے ۔

    بلوچستان :

    بلوچستان میں مجموعی طور پر 582 واقعات پیش آئے، جن میں 307 افراد جاں بحق اور 644 زخمی ہوئے۔ ان میں 110 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 263 زخمی ہوئے، جبکہ 197 شہری جاں بحق اور 381 زخمی ہوئے ۔

    سندھ :

    سندھ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے  24 واقعات ہوئے، جن میں 17 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے۔ ان میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوئے، جبکہ 4 شہری جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ۔

    پنجاب :

    پنجاب میں آبادی اور علاقے کے تناسب سے بہت کم مجموعی طور پر 10 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 16 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہوئے، ان میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے، جبکہ 3 شہری جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے ۔

    اسلام آباد :

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی  دہشت گردی کے  2واقعات رپورٹ ہوئے، جہاں ایک شہری جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ۔

    انٹیلی جنس آپریشنز :

    دستاویزات کے مطابق گزشتہ دس مہینوں کے دوران 12,801 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں 341 دہشت گرد مارے گئے۔800 افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا، جن میں :

    پنجاب سے 400،خیبر پختونخوا سے 203،بلوچستان سے 173،سندھ سے 21،گلگت بلتستان سے 3 شامل ہیں۔ ان افراد کو  شیڈول فور میں شامل کیا گیا ۔

    دہشت گردی کی مالی معاونت (سی ایف ٹی) :

    دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث 2466 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 526 کو سی ایف ٹی قوانین کے تحت سزا سنائی گئی۔ حکام نے دہشت گرد نیٹ ورکس سے منسلک 58 کروڑ روپے بھی برآمد کیے ۔

    یہ اعداد و شمار دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں درپیش چیلنجز اور سیکیورٹی فورسز و شہریوں کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرک: نوجوان نے والد اور بھائی سمیت خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء کی پارلیمانی کارروائی میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات

    نومبر 26, 2025

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

    نومبر 26, 2025

    ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات

    نومبر 26, 2025

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.