اسلام آباد:فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق اور ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 9 ہزار سے زیادہ سمز بندکردی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےایف بی آر نے ٹیلی فون کمپنیوں کو ایک اجلاس میں سمز بندکرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے کا مؤقف ہے اس کے پاس سمز بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں چنانچہ اس نے خود کو اس معاملے سے فی الحال الگ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3 ہزار 500 سمز بند کی گئی تھیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔