Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات میں مبینہ طور پرقران کی بےحرمتی،شہری کو زندہ جلادیا گیا
    اہم خبریں

    سوات میں مبینہ طور پرقران کی بےحرمتی،شہری کو زندہ جلادیا گیا

    جون 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In Swat, a citizen was burnt alive for allegedly desecrating the Quran
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات مدین میں جمعرات کو مبینہ قران شریف کی بے حرمتی پر مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے شہری کو برہنہ کرکے سڑک پر گھسیٹا۔ پولیس نے ملزم کو عوامی چنگل سے آزاد کرکے تھانے منتقل کردیا تو لوگوں نے لاوڈسپیکر کے ذریعے اعلانات کرکے تھانے کا گھیراؤکرلیا۔مشتعل ہجوم نے تھانے کو آگ لگا دی اور ساتھ ہی توڑ پھوڑ بھی کی۔

    ڈی پی او سوات کے مطابق مشتعل ہجوم نے مبینہ ملزم کو پولیس کی حراست سے نکال کر سڑک پر گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور  آگ لگاکر قتل کردیا۔ اس دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، واقعے میں 11 مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔ ہجوم نے تھانے کے باہرپولیس موبائل گاڑی کو بھی آگ لگادی۔بتایا جارہا ہے کہ شہری  کے پاس قران مجید کے کچھ اوراق تھے جو جلے ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ۔ملزم کا نام سلیمان معلوم ہوا ہے اور جبکہ یہ سیر کیلئے سوات مدین آیا ہواتھا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے سڑک کے درمیان ایک شخص کو آگ لگا دی ہے اور ساتھ ہی ایک پولیس اسٹیشن کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔

    واقعے کے بعد کالام سمیت دیگر علاقوں کے ہوٹلز بند کر دیئے گئے ہیں، سیاحوں نے رات گاڑیوں میں بیٹھ کر گزاری۔دوسری جانب ایکس پر  پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور صوبائی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پولیس اخترحیات خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت بھی کی جارہی ہے ۔عرفان پٹھان نامی ایک صارف نے مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ایک شخص جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے قران شریف کی بے حرمتی کے منصوبے پر عملدرآمد کرتا ہے،کیا اس میں آپ کو کچھ بھی عجیب نہیں لگتا؟کیا یہ کام وہ اپنے شہر میں نہیں کرسکتا تھا؟یہ اجازت ہمیں کس نے دی ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیکر خود عدالت لگائے اور فیصلہ کرے؟

    ایک اور صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شہری قران شریف کی بے حرمتی کیلئے سوات مدین کا انتخاب کرے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس واقعے سے سوات میں سیاحت کو بڑا نقصان پہنچے گا۔ملاکنڈ ڈویژن میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے تاہم خیبر پختونخوا میں توہین مذہب کے معاملے پر پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں.

    اپریل 2017 میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشال خان پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر  ہجوم نے اسے  قتل کردیا تھا۔29 مارچ 2022 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں توہین مذہب کے مبینہ الزام پر ایک خاتون ٹیچر کو گلے پر چھریاں پھیر کر ذبح کر دیا تھا۔اسی طرح 7مئی 2023 کو  مردان کے علاقہ ساول ڈھیر میں ایک سیاسی جلسے میں شریک مولانا نگار علی کو توہین مذہب کے معاملے پر مشتعل لوگوں  نے قتل کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کر لئےگئے
    Next Article بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
    Mahnoor

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.