اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دوہرا رویہ کھل کر سامنے آ گیا۔ ایوان بالا میں اضافے پر شور مچانے والے ارکان خود اضافی تنخواہ لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینیٹ کے سیکرٹری سید حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی پی ٹی آئی سینیٹر نے تحریری طور پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو یہ نہیں بتایا کہ وہ تنخواہ میں اضافہ نہیں لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک سینیٹرز کو اضافی تنخواہوں کی ادائیگی شروع نہیں ہوئی، کیونکہ صدر مملکت نے اب تک اس بل کی توثیق نہیں کی۔ جیسے ہی صدر کی منظوری ملے گی، سینیٹ سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ اگر کوئی سینیٹر اضافی رقم نہیں لینا چاہتا، تو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔
ایوان میں زبانی مخالفت اور عملی طور پر خاموشی—یہی ہے پی ٹی آئی کا "اصولی مؤقف”؟