آج پاکستان کا 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھرکی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
ملک بھرکی مساجد میں دِن کا آغازقرآن خوانی،ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
نمازِفجر کےوقت ملک بھرمیں امن واستحکام،ترقی اورخوشحالی کے لئےدعائیں کی گئیں،
تحریک آزادی پاکستان کےشہداء کے لئےخصوصی طور پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا ہمیں نصیب ہوا۔
َ
اس موقع پرشہدائےتحریک پاکستان کوخراج عقیدت اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا،
اس کےعلاوہ وطن عزیزکی سا لمیت کیلئےقیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا۔