وفاقی وزارتِ آئی ٹی نے وزیرِ اعظم کے سٹریٹجک اقدام کے تحت نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام (NSHRDP – INSPIRE) کے تحت اپ سکلنگ ٹریننگ پروگرام (USTP) کی تقریب کے انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا۔
کُل 4.844 ارب پاکستانی روپے کے منظور شدہ بجٹ کے ساتھ، نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام "NSHRDP ” وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک نمایاں فلیگ شپ اقدام ہے، جس کا مقصد سیمی کنڈکٹر صنعت میں اعلیٰ مہارت یافتہ ہیومن ریسورس کی تیاری اور پاکستان کو عالمی منڈی میں ایک مسابقتی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مضبوط ٹیلنٹ پول تیار کرنے کی قیادت کر رہا ہے۔
نیشنل سیمی کنڈیکٹر ٹریننگ پروگرام کے تحت USTP کے لیے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (GIKI) یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شرکاء کو سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز، خصوصاً ڈیجیٹل ڈیزائن اور ویریفیکیشن میں خصوصی مہارتیں فراہم کرنے کے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت مئی 2026 سے نوجوانوں کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اس پروگرام کی نگرانی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سیمی کنڈکٹر بین مارکیٹ کے قابل بنانا اور ملک کو عالمی ٹیکنالوجی چین کا حصہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام پاکستان کی معاشی ترقی اور ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

