بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 18 طالب علم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کا پہلا واقعہ مدھوبنی ضلع کے بتھنہ گاؤں میں رونماں ہوا جدھر کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔جس کی وجہ سے دو کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے کسان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جدھر وہ دم توڑ گیا۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق دوسرا واقعہ ڈومریا گاؤں میں پیش آیا جدھر 2 خواتین آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں جبکہ بھوج پور ضلع میں اسکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔