اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کالعدم قرار دیئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخاب سے نہیں روکتا۔فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے۔ پی ٹی آئی 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے ناموں کی فہرست دے ۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت آئین اور قانون پر پورا اترتی ہے،انتخابی نشان ختم ہونے سے کسی سیاسی جماعت کو الیکشن سے روکا نہیں جا سکتا۔پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین پی ٹی آئی کا حلف نامہ دیں۔پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کو کسی اور جماعت کا یا آزاد امیدوار قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور سیاسی جماعت قرار دینے کا حکم بھی جاری کردیا۔ مختصر فیصلہ 8 کی اکثریت سے کیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس حسن اظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت،جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں ۔
جمعرات, فروری 13, 2025
بریکنگ نیوز
- لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب
- پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط
- 9 مئی کو حد ہوگئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے؟ جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ
- گرین پاکستان انیشیٹو: زرعی ترقی کی نئی راہیں
- صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں داعش خراسان کی موجودگی پر تشویش کا اظہار
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، آرمی چیف
- سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقه کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا