بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں، بھارت کی جانب سے بہاولپور، مريد کے،احمد پور، کوٹلی اور مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلہ جائے گا، مظفر آباد،بہاولپور اور کوٹلی میں میزائل داغے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا،پاکستان وقت کا تعین کرکے بھر پور جواب دے گا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ،بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے ۔