Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا
    • بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
    • میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
    • بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف
    • ٹیکنالوجی کی نئی جنگ،پاکستان اور چین نے دنیا کو چونکا دیا
    • خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
    • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی جوہری طاقت کا عالمی اعتراف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے رابطہ ہے، جلد حل تلاش کرلیں گے، وزیراعظم
    اہم خبریں

    ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے رابطہ ہے، جلد حل تلاش کرلیں گے، وزیراعظم

    مئی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PM in touch with US on tariff issue, will find solution soon
    امریکا -پاکستان بزنس کونسل کا پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی چیمبر آف کامرس کی امریکا-پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی ،اس دوران  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ  ٹیرف کے مسئلے پر امریکی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور جلد اس کا فائدہ مند حل تلاش کرلیا جائے گا ۔

    وفد میں سینئر نائب صدر ایشیا-امریکہ چیمبر آف کامرس چارلس فریمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا و صدر پاکستان-امریکہ بزنس کونسل اسپیرینزا گومیز، ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز ایبٹ انڈسٹریز ہینی ہینسر، ہیڈ آف پبلک پالیسی یوریشیا ایپل ایسرا کونی اور دیگر شامل تھے ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ ۔پاکستان بزنس کونسل کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے، یہ کونسل دونوں ممالک کے درمیان روابط کو آسان بنانے، شراکت داری کے استحکام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک محفوظ اور منافع بخش ملک ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں ملازمتیں پیدا کرنے، ریونیو میں حصہ ڈالنے اور علاقائی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کے لئے آپ کی کاوششوں کو سراہتے ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید ایک فیصد کمی کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 11 فیصد کر دیا ہے جو صنعتی اور کاروباری شعبے کے لئے انتہائی خوش آئند ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کا مقصد ریگولیٹری عمل میں سہولیات کی فراہمی، شفافیت کا فروغ اور بیوروکریٹک مسائل کو ختم کرکے کاروباروں کے لئے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا
    Next Article وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025

    سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    مئی 22, 2025

    بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.