Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی
    • میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    • پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    • ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی
    • پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت
    • پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
    • پاکستان میں موبائل کمپنیوں کا خاموش گٹھ جوڑ ،ناقص سروس اور مہنگے پیکجز سے اربوں کی کمائی
    • 5اگست کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    اہم خبریں

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 29 اپریل 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” پاکستان میں فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان جیسے پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان، بنوں گیریژن اور دیگر حساس علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے دراصل بھارت کی مالی معاونت اور منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کا حوالہ دیا، جو 25 اپریل کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈرون کیمرا، متعدد موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس شخص نے بھارت میں تربیت حاصل کی اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے حاضر سروس افسر میجر سندیپ سے رابطے میں تھا۔ ڈیجیٹل تجزیے سے ان روابط کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آئے ہیں جنہیں پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی شیئر کر دیا ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے بھی بھارتی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث افراد مسلسل اپنے بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، جس کے شواہد موبائل ریکارڈز اور مالیاتی لین دین سے ملے ہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ بھارت مذہب اور قومیت کو ہتھیار بنا کر پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان جیسے گروہ اسی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی خبردار کیا کہ بھارت سے منسلک ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بیانیہ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ یہ اکاؤنٹس مذہبی جذبات کو ابھار کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دے چکا ہے اور اب بھارت کی پراکسی جنگ کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    Next Article لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025

    پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت

    اگست 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.