بھارت کی جانب سے جارحیت کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تاحکم ثانی پی ایس ایل کے میچز نہیں کھیلے جائیں گے، آج ہونے والا میچ بھی کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔
راولپنڈی میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ شیڈول تھا تاہم یہ میچ کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔