بھارتی جارحیت/ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا نے لگی ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کی آبادی کو نشانہ بنایا ۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں ۔
پاک افواج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ، بھارتی فوج اور چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا ۔