Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
    • وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، لبنان سے اظہارِ یکجہتی
    • پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
    • پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت
    • اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید ہوں ،سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
    • پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ،اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب
    قومی خبریں

    لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

    فروری 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Indian subversive activities in Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan along the Line of Control exposed
    بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے،ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    لائن آف کنٹرول  پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز، ہتھیار اور منشیات کی نقل و حمل کی جارہی ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا، 12 فروری 2025ء کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے ۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا، پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کئے جاتے رہے ہیں، بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3 راجپوت، 12 جاٹ اور دیگر یونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کیلئے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں ۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کیساتھ مل کر سمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے، بھارتی فوج بعد میں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کیلئے مار دیتی ہے ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا، بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خودکشی کے واقعات کو بھارتی فوج تحقیقات سے بچنے کیلئے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا نام دے دیتی ہے ۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دیگر ممالک میں دراندازی اور تخریبی سرگرمیاں کے ناقابل تردید شواہد کی تاریخ موجود ہے، بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اور ہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں ۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جبکہ مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، بھارت اس طرح کی حرکات کر کے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے ۔

    دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کر کے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے ۔

    دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے، مودی کے دورۂ امریکا سے قبل بھارت سازشیں کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ثابت کرسکے، بھارت کے کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور آسڑیلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں ۔

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اس سلسلے کی کڑی ہے، بھارت کو ادراک ہونا چاہئے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط
    Next Article خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

    اپریل 10, 2026

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

    اپریل 10, 2026

    پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ،اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات

    اپریل 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی

    اپریل 10, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

    اپریل 10, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، لبنان سے اظہارِ یکجہتی

    اپریل 10, 2026

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

    اپریل 10, 2026

    پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت

    اپریل 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.