Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    • جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ
    • خالد روف کو دنیا سے رخصت ھوئے 14 برس بیت گئے۔۔۔
    • ٹنگ ٹکور میں شینوماما کے ساتھ اینکرنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔۔ خالدہ یاسمین
    • شاھراہ امن۔  خیبر پختونخواہ میں دھشت گردی میں اضافہ اور امن وعامہ کی بگڑتی صورتحال کے بارے معروف تجزیہ نگار حسین شہھید ۔فدا عدیل اور سابق ائ جی لیاقت کا اظہار خیال۔۔۔
    • شینومینوشو میں پرفارم کرنا  باعث اعزاز سمجھتی ھوں خیبر میرا دوسرا گھر ھے۔۔ مینہ گل۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

    مئی 7, 2025Updated:مئی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Indian terrorism: 31 innocent civilians martyred and 57 injured, Pakistan Army spokesperson
    معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی بلا اشتعلا دہشتگردی کے حملے میں پاکستان کےشہید شہریوں کی تعداد  31 ہوگئی جبکہ 57 شہر زخمی ہیں، معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا ۔

    بھارتی حملوں کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان میں مختلف مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا اور قرآن پاک شہید کیے گئے، وہ کون سا مذہب ہے جو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں اور ان کی مقدس کتابوں کو شہید اور بے حرمتی کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

    بھارتی حملے کی مذمت: ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارا دشمن کم ظرف، بزدل ہے جس نے چھپ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں نے اپنی زندگی کی بہاریں ابھی دیکھنی تھیں، کیا یہ ہیں وہ دہشت گرد جن کو بھارت نے نشانہ بنایا؟ یہ دہشت گردی نہیں توکیا ہے؟

    پاک فوج نے بچوں کو نشانہ نہیں بنایا: ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں فوجی اہداف کو چُنا نہ کہ بھارت کی طرح بچوں کو نشانہ بنایا اور یہ وہ فوجی اہداف تھے جن کا مقصد پاکستان کی خودمختاری اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا ۔

    بھارت کے 5طیارے اور 7 ڈرون تباہ کئے گئے: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی ایئرفورس کے طیاروں نے تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 تباہ کردیے اور ان طیاروں کو نشانہ بنایا گیا کہ جو ہتھیار ( میزائل ) گرا کر بھاگ رہے تھے انہیں نشانہ بنایا گیا، ہمیں اپنی ایئرفورس پر فخر ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا ہماری فوج بہت موثر طریقے سے جواب دے رہی ہیں، اور دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ بھی کیا جا چکا ہے ۔

    بھارتی حملے میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کا نقصان نہیں ہوا : ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب تک کوئی پاکستانی سپاہی شہید نہیں ہوا اور نہ ہی ایئرفورس کے کسی طیارے کو نقصان پہنچا، بھارتی حملے کا وقت بھی اہم ہے، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان عالمی میڈیا کو ان جگہوں پر لے جارہا تھا جن کے بارے میں بھارت نے الزامات لگائے تھے کہ یہاں ٹریننگ کیمپ ہیں اور یہاں سے دہشت گردی ہورہی ہے، اس سے پہلے کہ بھارتی الزامات غلط ثابت ہوتے اس نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب حملہ کردیا ۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی حکومت نے مقامی اور عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا دورہ کرایا ہے اور ان کی وساطت سے دنیا ان جگہوں کو دیکھ رہی ہے اور خود فیصلہ کررہی ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کا مرکز تھیں اور کیا یہاں دہشت گردی کی ٹریننگ کے کوئی آثار تھے یا پھر یہ مساجد تھیں جنہیں بھارتی حملے میں شہید کیا گیا ۔

    حملے کے وقت متعدد پروازیں پاکستانی حدود میں تھیں: ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جب بھارت نے حملہ کیا تو اس وقت 57 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں تھے اور ان میں سوار سیکڑوں ہزاروں مسافروں کی زندگیوں کو بھی بھارت نے خطرے میں ڈال دیا، یہ پروازیں مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی پروازیں تھیں ۔

    انہوں نےکہا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی گولہ باری سے نقصان پہنچایا، یہ اقدام جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 54 اور 56 کی صریحاً خلاف ورزی تھی، آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے ۔

    امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں: ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ اپنے عوام کے تحفظ پر، اپنی زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

    پوری قوم نے پاک فوج کا ساتھ دیا: ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں کہ کس طرح اس بھارتی جارحیت پر وہ یکجا ہو کر نکلی اور یک زبان ہو کر بولی اور کس طرح افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔

    حساب لیں گے خون کے ایک ایک قطرے کا: ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ سب اپنے اردگرد، اپنے گلی محلوں میں، اپنے شہروں میں، اپنے گاؤں اس یگانگت کو، اس عزم اور اس غصے کو یقیناً محسوس کررہے ہوں گے، پاکستان کی غیور عوام کو پاکستان کی افواج یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025

    خالد روف کو دنیا سے رخصت ھوئے 14 برس بیت گئے۔۔۔

    نومبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.