بھارت کی بزدلی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، پاکستان کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حملہ ایک کھلی جنگی جارحیت ہے، یہ حملہ نہ صرف ایک فوجی کارروائی ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے پانی اور بجلی پر وار ہے ۔
پانی کو ہتھیار بنانا، انسانیت کے خلاف جرم، کیا بھارت کو عالمی قوانین یاد ہیں؟
آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سوال اٹھایا کہ!
“کیا عالمی قوانین کسی ملک کے پانی کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتے ہیں؟”
بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کے شہریوں کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔
ہندوتوا ایجنڈا بے نقاب، مساجد کو نشانہ بنایا گیا ،مودی حکومت کی ہندوتوا سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ، 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے مساجد کو نشانہ بنا کر مذہبی منافرت کو ہوا دی ۔
احمد پور ایسٹ کی ایک مسجد پر حملے میں 37 افراد زخمی ہوئے، جن میں 9 خواتین اور 3 بچیاں شامل تھیں ۔
مسجد عباس میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید جبکہ ایک ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں ۔
مریدکے میں ایک اور مسجد پر حملہ کیا گیا، 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ۔
لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی بربریت: ۔
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک بچے سمیت 5 افراد شہید ہوئ۔
کیا عالمی برادری اب بھی بھارت کو ایک ذمہ دار ریاست مانے گی؟
بھارت نے مذہبی مقامات، شہری علاقے اور پانی کے ذخائر کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ ایک دہشت گرد ریاست ہے ۔
مودی حکومت کی حکمت عملی ،جھوٹ، دھوکہ اور فریب ؛ ۔
بھارت ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولنے اور حقائق چھپانے پر یقین رکھتا ہے،کل عالمی میڈیا نے انہی مقامات کا دورہ کیا تھا، جہاں بھارت نے آج حملہ کیا ،لیکن آج وہی علاقے بھارتی حملوں کے باعث ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔
پاکستان کا واضح پیغام:۔
پاکستان خاموش نہیں رہے گا، ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان ہر وار کا منہ توڑ جواب دے گا ۔
پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد!