آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد بھارتی جارحیت میں جہاں ایک طرف کمی آئی ہے وہاں دوسری جانب جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف تنازعات پر بات چیت کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں ۔
اس سلسلے میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا ۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے، نئی دہلی شاید پاکستان سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے ۔