Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن بنیان مرصوص”  معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا
    • پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
    • معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے
    • پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت
    • بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا
    • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ
    • پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
    • معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کی طرف سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری
    افغانستان

    ایران کی طرف سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

    مئی 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran continues to deport illegal Afghan citizens
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کی طرف سے غیر قانونی افغان شہریوں کوبے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان صرف دنیا کا وہ واحد ملک نہیں ہے، جس نےمعاشی مسائل اور دہشتگردی کی وجہ سےغیر قانونی طور پر مقیم باشندوں خاص طور پر افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ برس پاکستان نے دہشتگردی اور معاشی مسائل کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا جس کے باعث اب تک 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان واپس جا چکےہیں ۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنی سرزمین پر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات کے باعث غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے ، ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیج دیے گئے ہیں،ایران کے ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور اصغر بولو کیان نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ اب ایران کے پاس افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے،ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں واپسی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایران میں اس وقت تقریبا 5 ملین غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں جن میں سے محض 7 لاکھ 80 ہزار افغان رجسٹرڈ ہیں ، اس لئے دہشتگردی کی وجہ سے ایرانی حکام نے 5 ملین افغان شہریوں میں سے تقریبا نصف آبادی کو ڈی پورٹ کرنے کا فوری طور پر فیصلہ کرلیا ہے، ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے لاکھوں غیر قانونی افغان باشندوں پر ملک کے 31 صوبوں میں سے نصف سے زائد میں رہنے،ملازمت یا سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    ایران اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کو ان کو واپس بھیجنا پڑ رہا ہے ، غیر قانونی افغان شہریوں نے پاکستان میں گزشتہ سال متعددخودکش بم دھماکے کیے جو حکومت پاکستان کی پالیسی کے جائز ہونے کی واضح دلیل ہے، دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح ایران اور پاکستان کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کی خاطر ضروری اقدامات کریں۔

    Afghan citizens افغان شہریوں
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب کرلیا گیا
    Next Article پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی عوام کیلیے صاف پانی کی سہولت فراہم کر دی
    Mahnoor

    Related Posts

    آپریشن بنیان مرصوص”  معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا

    مئی 16, 2025

    پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

    مئی 16, 2025

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے

    مئی 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آپریشن بنیان مرصوص”  معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا

    مئی 16, 2025

    پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

    مئی 16, 2025

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے

    مئی 16, 2025

    پشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت

    مئی 16, 2025

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.