Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
    اہم خبریں اپریل 20, 2026

    امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: ایران

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا وفد مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پاکستان نہیں جائے گا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے تہران کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب امریکا پر مزید اعتماد نہیں کر سکتا کیونکہ واشنگٹن کا رویہ مسلسل غیر یقینی رہا ہے۔

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی انتظامیہ کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اپنے ماضی کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا اور وہ اب بھی وہی غلطیاں دہرا رہا ہے جو پہلے کی گئی تھیں۔ ایرانی حکام کا ماننا ہے کہ ایک طرف امریکہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہے اور دوسری طرف ایرانی اثاثوں اور بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں کر کے کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے بڑے حصوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ بیس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکی سی -17 گلوب ماسٹر طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا ہے، جس کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ وہ امریکی وفد کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکیورٹی ٹیم لے کر پہنچا ہے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امریکی وفد پیر کی شام تک اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹلوں سرینا اور میریٹ کو خالی کروا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں غیر ملکی وفود کی آمد متوقع ہے۔

    تاہم، ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مبہم اشارے مل رہے تھے۔ خاص طور پر امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں ایرانی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایران نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ حکومت فی الحال ان مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اور اس فیصلے کی بنیادی وجہ ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل امریکی ناکہ بندی ہے جو تہران کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن ’آئی آر آئی بی‘ نے اتوار کے روز رپورٹ دی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اس سے قبل ایران کی خبر رساں ایجنسیوں ’فارس‘ اور ’تسنیم‘ نے بتایا تھا کہ مذاکرات کے لیے مجموعی ماحول کو بہت زیادہ مثبت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ تاہم، اسلام آباد میں ہونے والی وسیع پیمانے پر تیاریوں سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ ایرانی وفد مذاکرات کا حصہ بن سکتا ہے۔

    ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اس حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ تو کیا ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کریں گے یا دوسرے فریق کے ہر رویے کو قبول کریں گے۔  ابراہیم عزیزی، جو پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے اپنی سرخ لکیریں یعنی ریڈ لائنز طے کر لی ہیں جن کا احترام ہر صورت میں ضروری ہے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایرانی ٹیم اسلام آباد جائے گی، تو انہوں نے اس کا انحصار مثبت اشاروں پر چھوڑتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے اصول سے کبھی نہیں ڈرے، آج یا کل مزید جائزے کے بعد ہماری شرکت کا امکان ہے، بشرطیکہ امریکی ٹیم اور ان کی جانب سے ملنے والے پیغامات سے ہمیں کوئی مثبت اشارہ ملے۔

    ایران نے ان مذاکرات کو جنگ کا ہی تسلسل قرار دیا ہے۔ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ مذاکرات کو میدانِ جنگ کا ہی ایک حصہ سمجھتے ہیں اور اس میں ہمیں میدانِ جنگ کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان مذاکرات سے ایسی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں جو ہمارے میدانِ جنگ کی کامیابیوں کو برقرار رکھ سکیں، تو یہ ہمارے لیے ایک موقع ہے، لیکن اگر امریکیوں کا مقصد اپنی دھونس اور دھاندلی کے ذریعے حد سے زیادہ مطالبات منوانا ہے، تو پھر صورتحال مختلف ہوگی۔

    ایران اب بھی لبنان میں جنگ بندی اور اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کے مطالبات پر سختی سے قائم ہے۔ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کا مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور اثاثوں کی واگزاری ہماری اولین شرائط میں شامل ہے۔

    انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کارروائیاں کی گئیں جو مزاحمتی محاذ کے مفادات کے خلاف ہوں یا اگر گزشتہ وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ انہوں نے ایران کی شرائط قبول نہیں کیں، اور اس کا اثر براہِ راست مذاکرات کے مستقبل پر پڑے گا۔

    اس تمام تر تناؤ کے باوجود دنیا بھر کی نظریں اب پاکستان پر لگی ہیں کہ آیا یہ سفارتی کوششیں خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچا پائیں گی یا نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل11: پشاور زلمی کی ایک اور بڑی کامیابی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست
    Next Article سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.