ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور عنقریب متوقع ہے۔ اسلام آباد میں 21 گھنٹے کے مذاکرات کے باوجود کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تاہم دونوں ممالک مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد اور جنیوا میں آئندہ اجلاس کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور اس جمعرات کو ہو سکتا ہے۔ دونوں ممالک گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں 21 گھنٹے کی بات چیت کے بعد بھی کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے تھے ، تاہم اب دونوں فریق ایک بار پھر میز پر بیٹھنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اور ثالثی کرنے والے ملک کے ایک سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک نے اگلی ملاقات کے لیے زبانی طور پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم مذاکرات کا وقت، مقام اور سطح ابھی طے نہیں ہوسکا ہے۔
مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد، پاکستان میں ہوا۔ پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ مذاکرات سے کیا نکلتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی حل نہیں ہو سکا۔ اب 16 اپریل کو دونوں ممالک ایک بار پھر مذاکرات کے لیے ملیں گے۔ اس بار پاکستان ایک بار پھر میزبانی کے لیے تیار ہے جب کہ امریکا کے حوالہ سے جنیوا کا آپشن زیر غور ہے۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

