راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست ایونٹ میں شاندار آغاز کردیا ۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔
عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی ،سکندر رضا 23 جبکہ ڈیرل مچل 13 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ،حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار باولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کپتان شاداب نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کیا، کولن منرو شاندار 59 جبکہ سلمان علی آغا 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔
جیسن ہولڈر کو شاندار باولنگ پر افتتاحی میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔