Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ
    • 9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا
    • عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
    • اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • توشہ خانہ ٹو کیس کی سزا 14 سال بعد شروع ہو گی ، عطا تارڑ
    • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 17،17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
    • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    • 9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا، شاہ محمود بری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
    اہم خبریں

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    جولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسماعیل ہنیہ مقیم تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا محافظ بھی شہید ہوا،حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی، ایرانی حکام کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، اسماعیل ہنیہ کے بھائیوں نے بھی حملے کا الزام اسرائیل پر لگا دیا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کا تعارف

    اسماعیل ہنیہ1962میں غزہ شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے، اسماعیل ہنیہ نے اسلامی یونیورسٹی سے1987میں عربی ادب میں ڈگری حاصل کی، اسماعیل ہنیہ نے 2009 میں اسلامی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔

    اسماعیل ہنیہ 1988 میں حماس کے قیام کے وقت ایک نوجوان بانی رکن کی حیثیت سے شامل تھے، 1997 میں وہ حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے پرسنل سیکرٹری بن گئے،، 1988 میں پہلے انتفادہ میں شرکت کرنے پر اسماعیل ہانیہ کو اسرائیل نے 6 ماہ قید میں رکھا، 1989 میں دوبارہ گرفتاری کے بعد 1992 میں اسماعیل ہانیہ کو لبنان ڈی پورٹ کیا گیا جس کے اگلے سال اوسلو معاہدے کے بعد اسماعیل ہانیہ کی غزہ واپسی ہوئی۔

    اسماعیل ہنیہ 2006 میں فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم بنے، اسماعیل ہنیہ کو 2017 میں خالد مشعل کی جگہ حماس کا سربراہ بنایا گیا، 62 سالہ اسماعیل ہنیہ نے 1980میں حماس میں شمولیت اختیار کی، اسماعیل ہنیہ متعدد مرتبہ امن مذاکرات کا حصہ رہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کردیا
    Next Article لنڈی کوتل: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد شہید،3 زخمی
    Web Desk

    Related Posts

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025

    اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    دسمبر 20, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس کی سزا 14 سال بعد شروع ہو گی ، عطا تارڑ

    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.