Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز
    اہم خبریں

    بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز

    جولائی 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    It is imperative to continue decisive actions against Indian-backed and sponsored proxies, says Field Marshal Asim Munir
    دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندو انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہورہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے ،دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندو انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہورہی ہے ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، فورم نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، فورم نے دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا ۔

    شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: ۔

    آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے ،فورم نے اس بات پر زور دیا کہ  بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ۔

    کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

    آرمی چیف نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا ۔

    دورہ امریکہ پر فیلڈ مارشل کی فورم کو بریفنگ: ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا ۔

    کانفرنس نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس میں  طاقت کے استعمال  کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    فورم کے مطابق یہ بدلتا رجحان پاکستان کے لئے نہ صرف خود انحصاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے بلکہ قومی اتحاد اور عزم کی اہمیت کو ناگزیر کرتا ہے ۔

    تیسرے ملک کو جنگ میں شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کی بے بنیاد کوشش: ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے ۔

    دنیا بھارت سے بدظن ہو رہی ہے: ۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے ،درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  فورم کو جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں کے بارے میں بریف کیا گیا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    Next Article انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.